Thursday, May 2, 2024

فلپائن میں سمندری طوفان منگ کھٹ سے ہلاکتیں 16 ہو گئیں

فلپائن میں سمندری طوفان منگ کھٹ سے ہلاکتیں 16 ہو گئیں
September 16, 2018
منیلا (92 نیوز) فلپائن میں سمندری طوفان منگھٹ کی تباہ کاریوں سے سولہ سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ 2018 کی تاریخ کا سب سے خوفناک سمندری طوفان منگھٹ بھی فلپائن کے ساحلوں سے ٹکرا گیا جس کے باعث طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ ماہرین کے مطابق منگھٹ طوفان اب جنوبی چین اور ہانگ کانگ کے ساحلوں کی جانب بڑھے گا۔ دوسری طرف سمندری طوفان فلورنس شمالی و جنوبی کیرولائنا میں بربادی کی نئی داستان رقم کر گیا۔ طوفانی ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش اور سیلاب سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اگرچہ فلورنس کی شدت میں کمی آئی ہے مگر بارشوں سے مزید سیلاب کا خطرہ اب بھی برقرار ہے ۔ کئی علاقوں میں ساٹھ سینٹی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی جو آئندہ چند روز میں مزید بڑھ سکتی ہے۔ طوفان فلورنس کے باعث جنوبی و شمالی کیرولائنا میں تقریبا دس لاکھ گھر بجلی سے محروم ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں چودہ ہزار سے زائد ریسیکو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولائنا کی آٹھ کاؤنٹیز کو آفت زدہ قرار دیدیا۔