Wednesday, April 24, 2024

فلپائن میں سجا خوبصورت فاؤنٹین شو

فلپائن میں سجا خوبصورت فاؤنٹین شو
November 24, 2018
منیلا( 92 نیوز) فلپائن میں شاندار فاؤنٹین شو کا انعقاد کیا گیا جس میں موسیقی کی دھنوں پر حرکت کرتے جگمگاتے فوارے سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ فلپائن کے دار الحکومت منیلاکے ایک ہوٹل کے باہر منعقد کیے جانے والے اس ایونٹ میں تالاب پر یہ فوارے نصب کیے گئے ۔ شاندار فاؤنٹین شو سے لطف اندوز ہونے کیلئے مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی بھی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے۔