Friday, April 19, 2024

فلپائن میں دلچسپ مڈ پیپل فیسٹیول شروع ہوگیا

فلپائن میں دلچسپ مڈ پیپل فیسٹیول شروع ہوگیا
June 25, 2018
فلپائن ( 92 نیوز) دنیا بھر میں طرح طرح کے میلے منائے جاتے ہیں ، جو اپنے علاقے کی ثقافت کا آئینہ دار ہوتے ہیں ۔ فلپائن کے علاقے علی آگا میں بھی ایسے ہی دلچسپ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی قبیلے کے درجنوں افراد نے شرکت کی۔ ان سب افراد نے اپنے آپ کو کیلے کے پتوں میں لپیٹ کر کیچڑ میں لت پت کررکھا تھا ۔ ان لوگوں کا عقیدہ ہے کہ مَڈ پیپل فیسٹیول منانے سے ان کی فصلیں اچھی ہوتی ہیں ۔