Wednesday, April 24, 2024

فلپائن ميں سمندری طوفان رائی کی تباہ کاریاں، اموات کی تعداد اکتیس ہو گئی

فلپائن ميں سمندری طوفان رائی کی تباہ کاریاں، اموات کی تعداد اکتیس ہو گئی
December 19, 2021 ویب ڈیسک

منیلا (92 نیوز) فلپائن ميں سمندری طوفان رائی کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ حادثات میں اموات کی تعداد اکتیس ہو گئی۔

 طوفان کے باعث ملک کے کئی صوبوں میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ وسطی اور جنوبی علاقوں میں دو سو ستر کلوميٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ہر چیز کو تہ و بالا کر دیا۔

ملائیشیا میں بھی دو دن سے جاری شدید بارشوں سے سیلاب آ گیا جس سے ہزاروں شہری بے گھر ہو گئے۔ پانی دکانوں اور ہوٹلز میں داخل ہو گیا۔ ملک کی تمام شاہراہیں بند کر دی گئیں۔