Thursday, March 28, 2024

فلپائن دھماکے میں 10افراد ہلاک 60زخمی

فلپائن دھماکے میں 10افراد ہلاک 60زخمی
September 2, 2016
منیلا(ویب ڈیسک) فلپائن کے شہر ڈیواو کی مارکیٹ میں بم دھماکے سے دس افراد ہلاک جبکہ 60زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق فلپائن کے شہر ڈیواو کی مارکیٹ بم دھماکے سے لرز اٹھی ۔ اس بم دھماکے میں دس افراد ہلاک جبکہ 60زخمی ہوگئے ہیں ۔ دھماکے کے بعد بعد فلپائن کے صدر نے نزدیکی پولیس اسٹیشن میں پناہ لی ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ دوسری طرف فلپائن کے صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ دھماکے میں صدر بالکل محفوظ ہیں ۔