Friday, April 19, 2024

فلپ بارٹن کو الطاف حسین سے متعلق دستاویزات نہیں دیں:چودھری نثار

فلپ بارٹن کو الطاف حسین سے متعلق دستاویزات نہیں دیں:چودھری نثار
March 24, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر داخلہ نے  کہا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کو الطاف حسین سے متعلق دستاویزات نہیں دیں۔ آئندہ ہفتے نئی ای سی ایل پالیسی لا رہے ہیں اورنئی پالیسی کے تحت ای سی ایل میں نام ڈالنے کی مدت تین سال ہوگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چودھری نثار نے کہا کہ پاکستان کے مختلف ممالک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تھے۔ برطانوی حکومت پر واضح کیا ہے کہ الطاف حسین برطانوی شہری ۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے کبھی اپنے مخالفین کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا۔ کئی لوگوں کے نام تیس تیس سال سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہیں۔ ای سی ایل پالیسی لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی کا نام بھی بغیر ٹھوس ثبوت ای سی ایل میں نہیں ڈالا جائے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملکی حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ باہمی اتحاد رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔