Wednesday, April 24, 2024

فلوریڈا:آرلینڈوآئی نامی چار سو فٹ بلند آسمانی جھولا تیار، ایک چکر بیس منٹ میں مکمل ہوگا، عوام کیلئے چار مئی سے کھول دیا جائیگا

فلوریڈا:آرلینڈوآئی نامی چار سو فٹ بلند آسمانی جھولا تیار، ایک چکر بیس منٹ میں مکمل ہوگا، عوام کیلئے چار مئی سے کھول دیا جائیگا
April 28, 2015
فلوریڈا (ویب ڈیسک) امریکا میں آرلینڈوآئی نامی چار سو فٹ بلند آسمانی جھولا تیار کر لیا گیا ہے۔ اس بلند ترین جھولے پر تفریحی سرگرمیاں چار مئی سے شروع ہوں گی۔ آرلینڈوآئی نامی آسمانی جھولے کو امریکی ریاست فلوریڈا میں تعمیر کیا گیا ہے اور یہ نئے بننے والے انٹرٹینمنٹ کمپلیکس کا حصہ ہے۔ جھولے پر شیشے سے بنے تیس کیپسول بنائے گئے ہیں جبکہ ایک کیپسول میں پندرہ کے قریب افراد بیٹھ سکتے ہیں۔ چار سو فٹ بلند جھولے کو ایک چکر مکمل کرنے میں بیس منٹ کا وقت درکار ہو گا۔ جھولے کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر بیٹھ کر شہر بھر کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔ آسمانی جھولے کوعوام کے لیے چارمئی سے کھول دیا جائے گا۔