Sunday, May 19, 2024

فلوریڈا ،نوجوان کی بینک میں فائرنگ سے 5افرادہلاک

فلوریڈا ،نوجوان کی بینک میں فائرنگ سے 5افرادہلاک
January 24, 2019
فلوریڈا( 92 نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا میں دہشتگردی کا نیا واقعہ رونما ہوا۔ فلوریڈا میں نوجوان نے بینک میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پانچ افردا ہلاک ہو گئے۔ امریکی میڈیا  کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹیمپا شہر سے  150 کلومیٹر دور  ہائی لینڈ کاؤنٹی کے علاقے سیبرنگ میں پیش آیا،جہاں امریکی نوجوان نے بینک میں گھس کر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے  خود ہی فون کرکے  پولیس کو ہلاکتوں کی اطلاع دی ،جس پر پولیس نے بینک کو گھیرے میں لے لیا۔ حملہ آور نے  سرنڈر کرتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔21 سالہ ملزم کی شناخت زیفن ژاویئر کے طور پر ہوئی ہےاور وہ اسی کاؤنٹی کا ہی رہنے والا ہے،ملزم اس بینک میں ٹرینی آفیسر کے طور پر کام کر چکا ہے۔ ادھر پولیس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا آج کا دن امریکی ریاست فلوریڈا اور ہائی لینڈ کاؤنٹی کیلئے  بہت برا تھا، ہم نے ایک مجرم کے ہاتھوں آج بہت بڑا نقصان اٹھایا۔