Friday, April 26, 2024

فلوریڈا میں مگرمچھ گھر کی کھڑکی توڑ کر اندر گھس آیا

فلوریڈا میں مگرمچھ گھر کی کھڑکی توڑ کر اندر گھس آیا
June 2, 2019
فلوریڈا ( 92 نیوز ) فلوریڈا میں مگرمچھ گھر کی کھڑکی توڑ کر اندر گھس آیا۔ خونخوار جانور کو دیکھ کر مالکن کے اوسان خطا ہو گئے ۔ یوں تو چور گھروں میں کھڑکیاں توڑ کر داخل ہوتے ہیں لیکن اب جانور بھی اس کام کے ماہر نکلے، ایسا ہی ایک واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر کلیئر واٹر میں پیش آیا جہاں دس فٹ لمبا مگر مچھ  آدھی رات کو کھڑکی توڑ کر گھر میں داخل ہوگیا۔ شیشے لگنے سے مگر مچھ کے جسم پر معمولی چوٹیں بھی آئیں ، خونخوار جانور کو دیکھ کر  رہائشی خاتون کے اوسان خطا ہوگئے اور   اُس نے  پولیس کو فون کیا جووائلڈ لائف عملے کے ہمراہ  گھر پہنچ گئے ۔ عملے نے مگر مچھ کو  کافی   تگ و دو کے بعد پکڑ کر واپس جنگل میں چھوڑ دیا۔