Friday, April 19, 2024

فلوریڈا : مسافر طیارے میں آگ لگنےسے 15 افراد زخمی

فلوریڈا : مسافر طیارے میں آگ لگنےسے 15 افراد زخمی
October 30, 2015
فلوریڈا(ویب ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا کے ایئر پورٹ پر مسافر طیارے میں آگ لگنے سے پندرہ افراد زخمی ہو گئے،جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کےمطابق حادثہ فورٹ لاوڈرڈیل ایئر پورٹ پر پیش آیا ڈائنامک انٹرنیشنل ایئر ویز کا طیارہ فلوریڈا سے وینزویلا کے لیے اڑان بھرنے کے لیے رن وے پر کھڑا تھا کہ طیارے کے ایک انجن میں اچانک آگ لگ گئی، جہاز میں عملے کے ارکان سمیت 101 افراد سوار تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ہنگامی راستوں سے طیارے میں موجود تمام مسافروں کو نکال لیا اس دوران 15 افراد زخمی ہوگئے،ایک مسافر بری طرح جھلس گیاہے ، زخمیوں کو  مقامی  اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔