Sunday, September 8, 2024

فلوریڈا: زیرزمین پانی میں تیزاب کی مقدار زیادہ ہونے سے پینسٹھ فٹ گہرا سنک ہول وجود میں آ گیا

فلوریڈا: زیرزمین پانی میں تیزاب کی مقدار زیادہ ہونے سے پینسٹھ فٹ گہرا سنک ہول وجود میں آ گیا
August 25, 2015
فلوریڈا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں زیرزمین پانی میں تیزاب کی مقدار زیادہ ہونے سے ایک بڑا سنک ہول وجود میں آ گیا۔ فلوریڈا کے علاقے آرلینڈو کے قصبے گروولینڈ میں پینسٹھ فٹ گہرا گڑھا بن گیا۔ انتظامیہ نے لوگوں کو اس گڑھے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ سنک ہول کے قریب رہائش پذیر ایک شخص سے گھر خالی کرا لیا گیا ہے۔ فلوریڈا میں تعمیرات کے دوران بنیادوں میں چونے کے پتھر کے استعمال کی وجہ سے سنک ہول وجود میں آجاتے ہیں۔ دو ہزار چودہ میں ٹامپا کے علاقے میں واقع گھر میں بننے والا سنک ہول ایک شخص کو ہڑپ کر گیا جس کی لاش بھی نہیں ملی تھی۔