Friday, April 26, 2024

فلوریڈا، جھاڑیوں میں لگی آج بجھائی نہ جا سکی، سینکڑوں گھروں کی بجلی بند

فلوریڈا، جھاڑیوں میں لگی آج بجھائی نہ جا سکی، سینکڑوں گھروں کی بجلی بند
April 22, 2015
فلوریڈا (ویب ڈیسک) جنوبی فلوریڈا کی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ  دو دن کی کوششوں کے باوجود  مکمل طور پر بجھائی نہیں جا سکی۔ جنوبی فلوریڈا کے علاقے ویسٹ کینڈل میں اتوار کو لگنے والی آگ ایک ہزار ایکڑ کے وسیع علاقے میں پھیلی ہوئی ہے۔ میامی ڈیڈ فائر ریسکیو اور فاریسٹ سروس کے مطابق تیز ہواؤں اور بلند درجہ  حرات کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں تاہم اب تک نصف علاقے میں آگ بجھا دی گئی ہے۔ حکام نے مقامی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دھوئیں سے سانس کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔  آگ کی وجہ سے علاقے میں سیکڑوں افراد کی بجلی بند کر دی گئی ہے۔