Saturday, April 27, 2024

فلوریڈا: بیس سال میں پہلی بار جنگلی ریچھوں کے شکار کے لائسنسوں کا اجرا شروع، اجازت ایک ہفتے کیلئے دی گئی

فلوریڈا: بیس سال میں پہلی بار جنگلی ریچھوں کے شکار کے لائسنسوں کا اجرا شروع، اجازت ایک ہفتے کیلئے دی گئی
October 25, 2015
فلوریڈا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے محکمہ جنگلی حیات کے حکام نے بیس سال میں پہلی بار جنگلی ریچھوں کے شکار کے لائسنسوں کا اجرا شروع کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اب تک تین ہزار دو سو سے زائد لائسنس جاری کئے گئے ہیں تاہم کسی بھی لائسنس یافتہ شخص کو ایک سے زائد ریچھ کے شکار کی اجازت نہیں ہو گی۔ جنگلی حیات کے تحفظ  کے حامی شکار کے مخالف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریچھوں کے شکار کی اجازت کے پہلے ہی دن چار سو ریچھ شکار کئے گئے تاہم محکمہ ماہی وجنگلی حیات نے شکار کئے گئے ریچھوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا۔ ریچھوں کے شکار کی اجازت ایک ہفتے کیلئے دی گئی جس میں ایک سو پونڈ سے کم وزنی اور ریچھ کے بچوں کے شکار کی اجازت نہیں ہو گی۔ امریکی شکاریوں کا کہنا ہے کہ شکار امریکیوں ہی نہیں دنیا بھر کے لوگوں کی میراث ہے۔