Thursday, April 25, 2024

فلورنس نائٹ اینگل کی یاد میں پاکستان سمیت دنیابھر میں آج نرسوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

فلورنس نائٹ اینگل کی یاد میں پاکستان سمیت دنیابھر میں آج نرسوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
May 12, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان سمیت دنیابھر میں آج نرسوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ آرمی پبلک سکول کا سانحہ ہو یا چرچ دھماکہ پشاور کی نرسوں نے زخمیوں کی خدمت کی ایسی بے مثال داستانیں رقم کیں جن کی نظیرملنا مشکل ہے۔ اکنامک سروے آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 62 ہزار 651 نرسیں ہیں۔ ماہرین طب کے مطابق پاکستان میں نرسنگ کا شعبہ بے پناہ مسائل کا شکار ہے، نرسوں کے لیے ڈاکٹروں کی طرح ڈیوٹی کی تین شفٹیں رکھی گئی ہیں جن کا دورانیہ کم و بیش سولہ گھنٹے ہوتا ہے اور حادثاتی صورتحال کے پیش نظر نرسوں کو اکثروبیشتر اووَر ٹائم بھی لگانا پڑتا ہے مگر ان کو اس کی کوئی اجرت نہیں دی جاتی۔ واضح رہے کہ یہ دن نرسنگ کے شعبے کی بانی فلورنس نائٹ اینگل کی یاد میں دنیابھر میں منایاجاتا ہے۔