Friday, April 26, 2024

فلور ملز کو 72 گھنٹے کی بجائے ایک ہفتے کا سٹاک رکھنے کی اجازت

فلور ملز کو 72 گھنٹے کی بجائے ایک ہفتے کا سٹاک رکھنے کی اجازت
May 19, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان  سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی  جس میں   فلور ملز کو 72 گھنٹے کی بجائے ایک ہفتے کا سٹاک رکھنے کی اجازت دے دی گئی ۔

وزیر خوراک عبدالعلیم خان کی فلو ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں طے پایا کہ عید تک آٹے کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا  جبکہ فلور ملز کو 72 گھنٹے کی بجائے  ایک ہفتے کا اسٹاک رکھنے کی اجازت دے دی گئی ۔

وزیر خوراک نے ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کو فلور ملز پر چھاپے نہ مارنے کی ہدایت بھی کر دی ۔