Friday, April 26, 2024

فلور ملز ایسوسی ایشن کی مطالبات منظوری کیلئے حکومت کو 11 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن

فلور ملز ایسوسی ایشن کی مطالبات منظوری کیلئے حکومت کو 11 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن
October 8, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو 11 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین طاہر حنیف کہتے ہیں دیگر اضلاع سے 25 فیصد گندم کا کوٹہ اٹھانے کی شق کو ختم کیا جائے، فلور ملز سرکاری کوٹے سے گندم لیں گی نہ ہی معاہدہ ہوگا۔

اُنہوں نے مزید کہا 20 کلو آٹے کے تھیلے کے نرخوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو منگل سے صوبہ بھر میں ہڑتال ہوگی۔