Thursday, April 18, 2024

فلوجہ شہرکوداعش سے آزاد کرانامحال، 15عراقی فوجی ہلاک

فلوجہ شہرکوداعش سے آزاد کرانامحال، 15عراقی فوجی ہلاک
May 25, 2016
فلوجہ(ویب ڈیسک)عراق کے شہر فلوجہ کو داعش  سے آزا د کرانے کے لئے  لڑائی میں 15عراقی فوجی ہلاک ہوگئے ،  جنگ کی وجہ سے ہزاروں افراد شہر چھوڑ کر جارہے ہیں اقوام متحدہ نے فلوجہ میں موجود پچاس ہزار شہریوں کے تحفظ کے بارے میں تشویش کااظہار کیا ہے۔ فلوجہ  سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عراقی فوج نے شہر پر گولہ باری بھی کی ۔ عراقی فوج نے  کرامہ کے علاقے میں پیشقدمی کی ہے  لڑائی کی وجہ سے ہزاروں شہری جان بچا کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔اسی دوران اقوام متحدہ نے فلوجہ  میں موجود پچاس ہزار شہریوں  کے  بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔عراقی حکومت نے کہا ہے کہ شہریوں کے محفوظ انخلا  کے لئے فلوجہ کے مغرب اور جنوب مغرب میں  راہداری  بنائی جارہی ہے اورشہر چھوڑ کر آنے والوں کے لئے کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں ۔فلوجہ پر داعش نے دوسال پہلے قبضہ کیا تھا۔عراقی فوج نے فلوجہ کو آزاد کرانے کے لئے اتوار کو آپریشن شروع کیا تھا۔