Wednesday, May 8, 2024

فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکرز کی تقریب سجنے میں صرف دس روز باقی

فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکرز کی تقریب سجنے میں صرف دس روز باقی
January 30, 2020
 لاس انجلس (92 نیوز) فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکرز کی تقریب سجنے میں صرف دس روز باقی رہ گئے۔ آسکرز یا اکیڈمی ایوارڈز 2020 کا میلہ 9 فروری کو سجے گا جس میں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ  کیلئے سنتھیا ایریووو،اسکارلٹ جانسن، چارلیز تھیرونز، سائرس رونن اور رینی زیلگویر کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔ سنتھیا ایریوو کو فلم ہیریئٹ میں سیاہ فام غلام خاتون کا کردار نبھانے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ اداکارہ اسکارلٹ جانسن کو  فلم میرج اسٹوری میں اسٹیج اداکارہ اور ہائوس وائف نکول کے کردار کیلئے چنا گیا ہے۔ نوجوان اداکارہ سائرس رونن کو فلم لٹل ویمن میں جو نامی لڑکی کا کردار نبھانے پر نامزد کیا گیا ہے۔ اداکارہ چارلیز تھرونز کو فلم بم شیل میں می ٹو مہم کی محرک ٹی وی اینکرمیگھن کیلی کا کردار بخوبی نبھانے پر بہترین اداکارہ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ اور اب ذکر اداکارہ رینی زیلگویر کا جنہوں نے فلم جوڈی میں بہترین اداکاری پر گولڈن گلوب اور سیگ سمیت کئی ایوارڈز شوز میں بہترین اداکارہ کا اعزاز سمیٹا اور اب وہ آسکرز کیلئے بھی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں۔