Saturday, April 20, 2024

فلموں میں کھٹارا گاڑی چلانے والے مسٹر بین سوا ارب روپے کی گاڑی کے مالک نکلے

فلموں میں کھٹارا گاڑی چلانے والے مسٹر بین سوا ارب روپے کی گاڑی کے مالک نکلے
June 10, 2015
لندن (ویب ڈیسک) سکرین پر پرانی گاڑیوں میں نظر آنے والے مسٹر بین حقیقی زندگی میں دبنگ ہیں۔ سوا ارب روپے سے زائد مالیت کی گاڑی میکلارن ایف ون فروخت کر ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول مسٹر بین مزاح کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ فلموں میں اکثر پرانی گاڑیوں کے ساتھ نظر آتے ہیں لیکن انکی زندگی کا حقیقی پہلو دیکھیں تو دنیا کی تیزرفتار ترین گاڑی کے مالک رہ چکے ہیں جو انہوں نے حال ہی میں لاکھوں، کروڑوں نہیں بلکہ ایک ارب چوبیس کروڑ روپے میں فروخت کی۔ مسٹر بین کی یہ لگژری گاڑی دو بار حادثے کا شکار بھی ہوچکی ہے مگر قیمت نہیں گری۔ مسٹر بین کے مداح اب اس انتظار میں ہیں کہ وہ اگلی گاڑی کونسی خریدتے ہیں اور اس کی قیمت کیا ہوگی۔