Thursday, March 28, 2024

فلم کی کامیابی میں اہم کردار اس کی کہانی کا ہوتا ہے، ارمینا خان

فلم کی کامیابی میں اہم کردار اس کی کہانی کا ہوتا ہے، ارمینا خان
November 27, 2017

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ ارمینا خان نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بہتری، بحالی اور بقاءکے لئے بہترین اسکرپٹ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ ارمینا خان نے کہا کہ ہالی وڈ اور بالی وڈ فلموں کی چربہ کہانیاں، ڈائیلاگ اور فلم میکنگ کا انداز شائقین کو زیادہ دیر تک متاثر نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھوتے موضوعات جب تک فلم کا حصہ نہیں بنیں گے، بہتری اور بحالی کا عمل شروع نہیں ہو سکے گا۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں فلموں کی کامیابی میں سب سے اہم کردار اس کی کہانی کا ہوتا ہے۔ منفرد اور اچھوتے موضوعات پر مبنی کہانیوں کے لئے نوجوان رائٹرز کی خدمات حاصل کرنی ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک نیا فنکار جو عمدہ کام کرتے ہوئے سپراسٹار بنتا ہے، اس کے پیچھے بھی بہترین کہانی اور ڈائیلاگ کا کردار نمایاں رہتا ہے۔ بطور اداکارہ آج مجھے جو مقام ملا ہے، اس کا کریڈٹ بھی بہترین کہانی اور ڈائیلاگ کو ہی جاتا ہے۔