Sunday, September 8, 2024

فلم کی بات اور ہے حقیقی زندگی میں گانا نہیں گا سکتی : اداکارہ میرل سٹریپ

فلم کی بات اور ہے حقیقی زندگی میں گانا نہیں گا سکتی : اداکارہ میرل سٹریپ
August 4, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) اداکارہ میرل سٹریپ کی نئی فلم ”رکی اینڈ دی فلیش“ کے ورلڈ پریمئر کی تقریب نیو یارک میں ہوئی۔ میرل فلم میں اپنی بیٹی میمی گمر کے ساتھ راک سٹار گلوکارہ کے روپ میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔ نیویارک میں ہونیوالی تقریب میں میرل اپنی بیٹی میمی گمر اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلموں میں تو ہر طرح کے کردار ادا کر سکتی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں ایسا نہیں ہوتا۔ وہ فلم میں تو راک گلوکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان میں اتنا حوصلہ نہیں کہ سٹیج پر کسی کے سامنے گا سکیں۔ تقریب میں شریک شارلٹ رے کو گلہ تھا کہ فلم کی عکس بندی کے دوران سے بہت رقص کرایا گیا لیکن اسے فلم میں شامل نہیں کیا گیا۔ میرل موسیقار ہیں جو پاپ سٹار بننے کیلئے گھر چھوڑ دیتی ہیں لیکن جب اس کی بیٹی ڈپریشن کا شکار ہوتی ہے تو میرل دوبارہ سابق شوہر اور بچوں سے مل جاتی ہیں۔ فلم کی بنیادی بات موسیقی ہے جس میں حقوق نسواں، خاندان اور معاف کر دینے کی طاقت کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ میمی نے اپنی 32ویں سالگرہ بھی پریمئر کے دوران منائی۔