Friday, March 29, 2024

فلم ”کانگ۔۔ اسکل آئی لینڈ“ ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی

فلم ”کانگ۔۔ اسکل آئی لینڈ“ ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی
March 13, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”کانگ۔۔ اسکل آئی لینڈ“ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر چھا گئی اور تمام میگا بجٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ کر باکس آفس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی۔

ہالی وڈ ایکشن اور سائنس فکشن فلم ”لوگن“ دوسرے ہفتے تین کروڑ اناسی لاکھ ڈالر سمیٹ کر باکس آفس میں دوسرے نمبر پر رہی۔ ہارر فلم ”گیٹ آؤٹ“ ریلیز کے تیسرے ہفتے دو کروڑ گیارہ لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

ہالی وڈ ڈرامہ اور فینٹسی فلم ”دی شیک“ مزید ایک کروڑ ایک لاکھ ڈالر کمانے کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ”دی لیگو بیٹ مین مووی“ ریلیز کے پانچویں ہفتے مزید اٹھہتر لاکھ ڈالر کے ساتھ ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔