Sunday, September 8, 2024

فلم ”ڈان آف جسٹس“ مارچ میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی چوتھی فلم بن گئی

فلم ”ڈان آف جسٹس“ مارچ میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی چوتھی فلم بن گئی
March 28, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) بیٹ مین اور سپرمین کے مداحوں نے ”بیٹ مین ورسز سپرمین: ڈان آف جسٹس“ کو کامیابی سے ہمکنار کرا دیا۔ فلم نے ریلیز کے پہلے پانچ دنوں میں باکس آفس پر 42 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمائی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کی تاریخ میں ”ڈان آف جسٹس“ مارچ کے مہینے میں ریلیز ہونے والی فلموں میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی چوتھی بڑی فلم بھی بن گئی ہے۔ سپرہیروز کی فلم نے امریکہ میں 17 کروڑ ایک لاکھ ڈالر جبکہ برطانیہ میں 15 کروڑ ایک لاکھ پاو¿نڈ کا بزنس کیا اور وہاں بھی مارچ میں ریلیز ہونے والی فلموں میں سب سے کامیاب فلم کا اعزاز حاصل کیا۔ مذکورہ فلم میں وارنر برادرز نے دو سپر ہیروز کو پہلی بار ایک ساتھ پیش کیا ہے۔ ہدایتکار زیک سینڈر کی اس فلم میں مشہور اداکار بین افلیک نے بیٹ مین اور ہینری کاول نے سپرمین کا کردار اد کیا ہے۔