Tuesday, April 23, 2024

فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار علی اعجاز انتقال کرگئے

فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار علی اعجاز انتقال کرگئے
December 18, 2018
لاہور( 92 نیوز) فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار علی اعجاز لاہور میں انتقال کرگئے ، 77 سالہ علی اعجاز کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ۔ مشہور اداکار نے  1967 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا انہوں نے  128  فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ خواجہ اینڈ سنز  جیسے متعدد شہرہ آفاق ڈراموں میں کام کر کے اپنا لوہا منگوایا۔