Thursday, May 2, 2024

فلم ”ویلریئن اینڈ دی سٹی آف اے تھاؤزینڈز پلینٹس“ کی نئی جھلکیاں جاری

فلم ”ویلریئن اینڈ دی سٹی آف اے تھاؤزینڈز پلینٹس“ کی نئی جھلکیاں جاری
March 24, 2017
لاس اینجلس (92 نیوز) امریکی اسپیشل فورس کائنات میں چھپے رازوں کا کھوج لگائے گی۔ جی ہاں ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ”ویلریئن اینڈ دی سٹی آف اے تھاؤزینڈز پلینٹس“ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔ ایکشن سے بھرپور فلم اکیس جولائی کو سینما گھروں کا رخ کرے گی۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ”ویلریئن اینڈ دی سٹی آف اے تھاؤزینڈز پلینٹس‘‘ کی کہانی نوجوان ویلریئن اور اس کی ساتھی لوری لائن کے گرد گھومتی ہے۔ جو اسپیشل فورس کے رکن ہوتے ہیں دونوں ٹائم ٹریولنگ مشین کے ذریعے کائنات میں چھپے راز وں کا کھوج لگانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس مشکل سفر میں انہیں عجیب و غریب مخلوق کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم کی ہدایات لوک بیسن نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں ڈین ڈے ہان، جان گڈ مین، ایتھن ہاک اور ڈیلے وین شامل ہیں۔ سنسنی سے بھرپور فلم اکیس جولائی کو بڑی اسکرین پر سجے گی۔