Monday, September 16, 2024

فلم ”وی آر یور فرینڈ“ منشیات سے نجات اور میری زندگی کی کامیابی کا زینہ ہے: زاک افرون

فلم ”وی آر یور فرینڈ“ منشیات سے نجات اور میری زندگی کی کامیابی کا زینہ ہے: زاک افرون
August 12, 2015
لندن (ویب ڈیسک) ہالی وڈ سٹار زاک افرون کی نئی فلم ”وی آر یور فرینڈ“ کا یورپی پریمئر لندن میں ہوا۔ زاک افرون کا کہنا ہے کہ فلم اس کی منشیات کی لت سے نجات اور ان کی کامیابی کا زینہ ہے۔ فلم ”وی آر یور فرینڈ“ کے پریمیئر میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فلم کی ہیروئن ایملی رتائی فلم ڈائریکٹرمیکس جوزف کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں تو شائقین نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کو دیکھ کر خوب تالیاں بجائیں اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ فلم کے ہیرو زاک افرون، تئیس سالہ کول کا کردار نبھا رہے ہیں جو منشیات کا عادی ہے اور اپنی زندگی عیش و عشرت میں گزار رہا ہے۔