Saturday, April 27, 2024

فلم مالک پر عائد پابندی ہٹادی گئی

فلم مالک پر عائد پابندی ہٹادی گئی
September 21, 2016
  لاہور(92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے فلم مالک  کی نمائش پر عائد پابندی ختم کر دی ۔ عدالت نے فلم پر ابندی  کو خلاف آئین قرار دیا۔ تفصیلات کےمطابق فلم مالک کی نمائش پر عائد پابندی کے خلاف  پنجاب اسمبلی میں  اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید سمیت دیگرشہریوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے سیاستدانوں کی کردار کشی کوبنیاد بناکر فلم پرپابندی لگائی ہے، وکلا نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کو فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے جبکہ فلم میں ایسی کوئی  بات نہیں دکھائی گئی جس سے معاشرے میں انتشار کا خدشہ ہو۔ دوران سماعت وفاقی حکومت عدالت کوپابندی کے حوالے مطمئن نہ کرسکی جسٹس شمس محمود مرزا نے19ستمبر کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا عدالت نےفیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منظور کرلیں اور پابندی کو کالعدم قراردیدیا جسٹس شمس محمود مرزا نے قرار دیا کہ فلم مالک پر پابندی آئین کے آرٹیکل 19اور 19اے کی خلاف ورزی ہے ۔