Monday, September 16, 2024

فلم سٹار نور کے شوہر نے شادی بچانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

فلم سٹار نور کے شوہر نے شادی بچانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
April 6, 2017
لاہور (92 نیوز) فلم سٹار نور کے شوہر نے اپنی شادی کو بچانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں اور ولی حامد نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ گلوکار ولی حامد نے سول عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں فلم سٹار نور کے خلع کے دعوی پر یکطرفہ کارروائی کو چیلنج کیا گیا. فیملی کورٹ نے اداکارہ نور کے شوہر سے خلع کے دعوی پر یکطرفہ کارروائی کا حکم دیا تھا۔ نور کے شوہر ولی حامد نے درخواست میں یہ موقف اپنایا کہ انہیں اپنی بیوی نور سے محبت ہے اور وہ اسے طلاق نہیں دینا چاہتے. درخواست میں ولی حامد نے کہا کہ خلع پر کوئی حکم دینے سے پہلے انکا بھی موقف سنا جائے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ نور کے خلع کے دعوی پر یکطرفہ کارروائی کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔ .