Thursday, April 18, 2024

فلم ساز کوئنٹن ٹرینٹنو ہالی وڈ کی ہال آف فیم شخصیات میں شامل

فلم ساز کوئنٹن ٹرینٹنو ہالی وڈ کی ہال آف فیم شخصیات میں شامل
December 22, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) فلم ساز کوئنٹن ٹرنٹینو کو ہالی وڈ کی ہال آف فیم شخصیات میں شامل کر لیا گیا ہے اور ان کے نام کا سٹار واک آف فیم میں لگا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو بار آسکر ایوارڈ جیتنے والے کوئنٹن ٹرنٹینو ہالی وڈ کی واک آف فیم میں شامل ہونے والی دوہزار پانچ سو انہترویں شخصیت ہیں۔ انہیں نئی فلم ”دی ہیٹ فل ایٹ“ کی ریلیز سے چار دن پہلے واک آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے گلوریس باسٹرڈز، جنگو ان چینڈ ‘ پلپ فکشن جیسی فلمیں ڈائریکٹ کیں۔ تقریب میں کوئنٹن کی اکثر فلموں میں کام کرنیوالے اداکار سیموئل ایل جیکسن بھی موجود تھے جن کی سڑسٹھ ویں سالگرہ بھی تھی اور ٹرنٹینو نے اپنے دوست کی سالگرہ کا گانا بھی گایا۔ ٹینیسی میں پیدا ہونیوالے ٹرنٹینوکو تقریب میں بچپن یاد آگیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار سات سال کی عمر میں یہاں آئے تھے۔ تقریب میں ٹرنٹینو کے مداحوں کی بڑی تعداد موجودتھی جن میں” ہیٹ فل ایٹ“ کی کاسٹ کے ارکان بھی شامل تھے۔