Friday, March 29, 2024

فلم ’’زیرو‘‘ کے عنوان سے بے حد خوش ہوں ، کترینہ کیف

فلم ’’زیرو‘‘ کے عنوان سے بے حد خوش ہوں ، کترینہ کیف
December 18, 2018
ممبئی ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف نے بھی فلم ’’زیرو‘‘ کے عنوان پر خوشی کا اظہار کر دیا  اور کہا کہ فلم  کا نام ’’زیرو‘‘ بے حد اچھا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’زیرو‘‘ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کترینہ کیف نے کہا کہ  مجھے فلم کا نام ’’کترینہ میری جان ‘‘ کی بجائے ’’زیرو‘‘ بے حد اچھا لگا کیوں کہ یہی عنوان فلم کے سکرپٹ کے عین مطابق ہے ۔ کترینہ نے یہ بھی کہا کہ میں زرا خود غرض ہوتی تو فلم کا نام ’’کترینہ میری جان ‘‘ ہی ہوتا ۔ ہدایت کا آنند ایل رائے کی فلم ’’زیرو‘‘ میں کترینہ کیف ، شاہ رخ خان اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔