Saturday, May 18, 2024

فلم زیرو میں انوشکا نے مشکل کردار نبھایا ،ویرات کوہلی

فلم زیرو میں انوشکا نے مشکل کردار نبھایا ،ویرات کوہلی
December 24, 2018
ممبئی ( ویب ڈیسک )بالی ووڈ کنگ خان کی فلم زیرو باکس آفس پر تو اچھا بزنس نہ کر سکی اور نہ ہی کسی معتبر  شخصیت کی جانب سے فلم کی تعریف کی گئی البتہ جورو کے غلام ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ کی تعریفوں کےپل باندھ دیے ۔ بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان اور انوشکا شرما کے پتی دیو ویرات کوہلی  کا کہنا تھا کہ فلم زیرو دیکھ کر بہت لطف اندوز ہوا ہوں ، فلم میں انوشکا شرما نے ایک مشکل کردار خوبصورتی سے ادا کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم زیرو باکس آفس پر فلاپ ہونے کے قریب ہے ، فلم نے پہلے روز  تقریبا 20 کروڑ ، دوسرے روز 17 کروڑ اور تیسرے روز 21 کروڑ کا کاروبار کیا۔