Monday, September 16, 2024

فلم ’’دی گریٹ وال‘‘ 17فروری کو سینما گھروں کا رخ کرے گی

فلم ’’دی گریٹ وال‘‘ 17فروری کو سینما گھروں کا رخ کرے گی
February 8, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایڈونچر فلموں کے دیوانے ہو جائیں تیار۔ ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ تھری ڈی فلم ”دی گریٹ وال“ سترہ فروری کو سینما گھروں کا رخ کر ے گی۔

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”دی گریٹ وال“ کی کہانی دنیا کے عجوبے دیوار چین کی پراسراریت کے گرد گھومتی ہے جس میں خوفناک مخلوق سے بچنے کے لیے چینی محنت کشوں نے سترہ سو سال کے طویل عرصے میں ساڑھے پانچ ہزار میل لمبی اس عظیم الشان دیوار کو تعمیر کیا۔

دیوار چین کے اطراف میں گہری کھائیوں میں بسنے والی خطرناک مخلوق سے لوگوں کو بچانے کے لیے ہزاروں سپاہی موچہ بند ہوتے لیکن حملے کے دوران اس مخلوق کے ہاتھوں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے۔

فلم کی ہدایات ینگ چینگ نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں میٹ ڈیمن، اینڈی لیو اور ولیم ڈیفو شامل ہیں۔ ماردھاڑ کے مناظر سے بھرپور فلم کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے شائقین کو چند روز انتظار کرنا ہوگا۔