Sunday, September 8, 2024

فلم ”دی سیکرٹ لائف آف پیٹس“ نے باکس آفس پر تمام فلموں کو ناک آﺅٹ کر دیا

فلم ”دی سیکرٹ لائف آف پیٹس“ نے باکس آفس پر تمام فلموں کو ناک آﺅٹ کر دیا
July 11, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) اینی میٹڈ فلم ”دی سیکرٹ لائف آف پیٹس“ نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی تمام فلموں کو ناک آﺅٹ کر دیا۔ فلم ایک سو تین اعشاریہ ایک ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر سرفہرست آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق 75 ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی فلم ”دی سیکرٹ لائف آف پیٹس“ نے اپنی نوع کی دوسری فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ اور ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ کمائی کے لحاظ سے ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ دوسرے نمبر پر رہی جس نے بیس اعشاریہ چھ ملین ڈالر کمائے۔ اس ہفتے ”فائنڈنگ ڈوری“ نے صرف بیس اعشاریہ تین ملین ڈالر کمائے اور تیسری نمبر پر آئی۔ کامیڈی فلم ”مائیک اینڈ ڈیو نیڈ ویڈنگ ڈیٹس“ سولہ اعشاریہ چھ ملین ڈالر کما کر چوتھے جبکہ ”دی پرج۔ الیکشن ایئر“ گیارہ اعشاریہ سات سو ڈالر کما کر پانچویں نمبر پر رہی۔