Tuesday, May 21, 2024

فلم جوکر مسلسل شائقین کی نمبر ون پسند

فلم جوکر مسلسل شائقین کی نمبر ون پسند
October 13, 2019
سائیکو تھرلر فلم جوکر مسلسل شائقین کی نمبر ون پسند ہے ، ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر کمائی کے لحاظ سے نمبر ون فلم بنی رہی ، دو ہفتوں میں  مجموعی طور پر 192 ملین ڈالر سے زائد کمائی کرلی۔ امریکی باکس آفس پر مسلسل دوسرے ہفتے بھی خونی جوکر کا راج برقرار ہے ، فلم جوکر نے مزید 55 ملین ڈالر اپنی جھولی میں ڈال لئے  ہیں ۔ برطانیہ کے ایک قدیم خاندان پر بنی  فلم  دی ایڈمز فیملی بھی شائقین کو پسند آرہی ہے  جو باکس آفس پر کمائی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر موجود ہے ، اس فلم نےپہلے ہی ہفتے 30.3ملین ڈالر سمیٹ لیے ہیں ۔ باکس آفس پر اداکارول اسمتھ کی فلم جیمینائی مین ہے تیسرے نمبر پر جس نے ایک ہفتےکے دوران 20.5ملین ڈالر کمالیے ہیں۔