Thursday, September 19, 2024

فلم بلیک پینتھر نے ریلیز کے پہلے چار دنوں میں اکیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر کما لئیے

فلم بلیک پینتھر نے ریلیز کے پہلے چار دنوں میں اکیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر کما لئیے
February 19, 2018

لاس اینجلس (92 نیوز) مارویل اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی سپر ہیرو فلم بلیک پینتھر نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ۔ ریلیز کے پہلے چار دنوں میں اکیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ۔
سپر ہیرو فلم بلیک پینتھر کو روکنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ۔
نٹ کھٹ خرگوشوں کی شرارتیں دکھاتی کامیڈی فلم پیٹر ریبٹ دوسرے نمبر رہی جس نے پونے دو کروڑ ڈالر کا بزنس کیا ۔
رومینٹک ڈارمہ فلم ففٹی شیڈز فریڈ رواں ہفتے ایک کروڑ انہتر لاکھ ڈالر کمائے ۔
اسی طرح ایکشن ایڈونچر فلم جومانجی ویلکم ٹو دی جنگل اسی لاکھ ڈالر کیساتھ چوتھے اور ففٹین سیونٹین ٹو پیرس پانچویں نمبر پر رہی ۔