Friday, March 29, 2024

فلم اور سٹیج کے فنکاروں کے گھر مجالس کا اہتمام

فلم اور سٹیج کے فنکاروں کے گھر مجالس کا اہتمام
October 24, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور میں فلم اور سٹیج کے بیشتر فنکاروں نے محرم الحرام کے احترام میں فنی سرگرمیاں ترک کردیں۔ اداکارہ میرا، ملائکہ سمیت دیگر فنکاروں نے گھروں میں مجالس، زیارتوں کا اہتمام کیا اور نیاز بھی تقسیم کی۔ تفصیلات کے مطابق کربلا کے شہداءکی یاد میں پوری امت مسلمہ سوگوار ہے۔ واقعہ کربلا ایثار اور قربانی کی ایسی عظیم مثال ہے جو دین ا سلام کیلئے مر مٹنے کا درس دیتی رہے گی۔ محرم الحرام کے احترام میں فلم اور سٹیج کے فنکاروں نے جہاں فنی سرگرمیاں ترک کر دیں وہیں اپنے گھروں میں مجالس کا انعقاد کیا اور نیاز تقسیم کی۔ اداکارہ میرا اور ملائکہ جوہر ٹاون میں امام بارگاہ منہاج الحسین میں مجلس میں شریک ہوئیں اور نیاز تقسیم کی۔ فنکاروں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کربلا کے شہداءکو یاد کرنے کا سلسلہ تاقیامت جاری رہے گا کیونکہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور آل محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اسلام کی لاج رکھی۔ فلم اور سٹیج کے بیشتر فنکاروں کی جانب سے محرم الحرام کے پورے ماہ مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔