Tuesday, April 30, 2024

فلم ”ان دا ہارٹ آف دی سی“ کے ڈوبنے کا غم نہیں : وارنر برادرز

فلم ”ان دا ہارٹ آف دی سی“ کے ڈوبنے کا غم نہیں : وارنر برادرز
December 17, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) تین ہزار سے زائد سینماوں میں ریلیز ہونے کے باوجود ہالی وڈ فلم ”ان دا ہارٹ آف دی سی“ امریکی باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ فلم کی ہدایات مشہور ہالی وڈ ڈائریکٹر رون ہاورڈ نے دی تھیں مگر باکس آفس پر ”دا ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ٹو“ نے زبردست مقبولیت حاصل کر کے اس کا غم محسوس نہیں ہونے دیا۔ فلم ”دا ہارٹ آف دا سی“ کا بجٹ تقریباً دس کروڑ ڈالر تھا۔ فلمساز کمپنی وارنر برادرز کے نائب صدر جیف گولڈسٹین کا کہنا ہے کہ ہم فلم کی ناکامی کے باوجود ہدایتکار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمیں ان پر بھروسہ ہے۔ وہ بہت عمدہ فلم ساز ہیں لیکن بدقسمتی سے کچھ فلمیں مقبول ہو جاتی ہیں اور کچھ نہیں۔ واضح رہے کہ 2002ءمیں رون ہاورڈ کی فلم ”بیوٹی فل مائنڈ“ نے دو آسکر انعام حاصل کیے تھے۔