Sunday, September 8, 2024

فلم ’’ اسپاٹ لائٹ‘‘ نے کرٹکس چوائس ایوارڈ کا میلہ لوٹ لیا

فلم ’’ اسپاٹ لائٹ‘‘ نے کرٹکس چوائس ایوارڈ کا میلہ لوٹ لیا
January 18, 2016
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)فلم اسپاٹ لائٹ نے کرٹکس چوائس  ایوارڈ کامیلہ اپنے نام کرلیا بہترین اداکار کا ایوارڈ لیونارڈو کیپریو جبکہ بری لارسن کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تفصیلات کےمطابق کیلی فورنیا   میں کرٹکس چوائس ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب ہوئی  جس میں فلمی ستاروں نے  ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے۔ تقریب میں  کئی   سینئر اداکار بھی شریک ہو ئے زرق برق ملبوسات زیب تن  کئے  اداکاروں  کے چہرے  ایوارڈز ملنے پر  خوشی  سے دمک   رہے  تھے۔ لیونارڈو ڈی کیپریو کو بہترین اداکار اور بری لاسن کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیااینیمیٹڈ مووی "انسائیڈ آئوٹ نے    "   بھی  ایوارڈ  حاصل کرلیا۔ امریکی  فلم سپاٹ لائٹ " نے بہترین پکچر کا ایوارڈ جیتا  دی ریویننٹ کے لیونارڈو ڈی کیپریو بیسٹ اداکار جبکہ   وارڈ روم کی بری لارسن نے بہترین اداکارہ  کا ایوارڈ  جیتا۔ میڈ میکس فیوری روڈ کے جارج ملر بیسٹ ڈائریکٹر کا ایوارڈ لینے میں کامیاب ہوئے۔