Friday, May 17, 2024

فلم آنٹ مین کے سپرہیرو پال رڈ ہالی ووڈ واک آف فیم میں شامل، اداکار پال رڈ کے اعزاز میں لاس اینجلس میں رنگارنگ تقریب

فلم آنٹ مین کے سپرہیرو پال رڈ ہالی ووڈ واک آف فیم میں شامل، اداکار پال رڈ کے اعزاز میں لاس اینجلس میں رنگارنگ تقریب
July 2, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) امریکی اداکار پال رڈ کو ہالی ووڈ واک آف فیم میں شامل کر لیا گیا۔ اس حوالے سے ہالی ووڈ اداکار کے اعزاز میں کیلیفورنیا میں رنگارنگ تقریب سجائی گئی۔ ہالی ووڈ اداکار پال رڈ نے اپنی آنے والی فلم آنٹ مین میں سپر ہیرو کا کردار نبھایا ہے۔ لاس اینجلس میں ہالی ووڈ واک آف فیم کی تقریب میں پال رڈ کے ہمراہ ان کے ساتھی اداکار مائیکل ڈگلس بھی موجود تھے۔ پال رڈ دو ہزار پانچ سو چون ویں اداکار ہیں جن کو ہالی ووڈ واک آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تقریب کے دوران ان کے نام کا ستارہ واک آف فیم میں سجا دیا گیا۔ پال رڈ گزشتہ دو دہائیوں سے ہالی ووڈ کی فلموں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں اور فلمی خدمات کے اعتراف میں ہی ان کو ہالی ووڈ واک آف فیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اداکار مائیکل ڈگلس نے اس موقع پر کہا کہ فلم آنٹ مین کے مرکزی کردار کے لیے پال رڈ بہترین چوائس ہیں۔ فلم آنٹ مین سترہ جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔