Friday, May 3, 2024

فلم 1917 پچیس دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

فلم 1917 پچیس دسمبر کو ریلیز کی جائے گی
December 5, 2019
لندن  ( 92 نیوز) جنگ عظیم اول کے موضوع پر بنی جنگی مناظر سے بھرپور فلم 1917  پچیس دسمبر کو ریلیز کی جائے گی، لندن میں مووی کا رنگا رنگ شاہی پریمیئر ہوا۔ جنگ عظیم اول پر بنی فلم 1917 کا لندن میں ورلڈ پریمیئر ہوا جس میں برطانیہ کے شہزادہ چارلس اور ان کی  اہلیہ کمیلا نے شرکت کی۔ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے ڈین چارلس اور رچڑد میڈن سمیت دوسرے اداکاروں نے پریمیئر میں شرکت کرکے تقریب کو چارچاند لگا دیے ۔ فلم کی ڈائریکشن کے فرائض شہرہ آفاق ڈائریکٹر سام مینڈس نے سر انجام دیے ہیں ،  فلم کی کہانی دو سپاہیوں پر مشتمل ہے جنہیں سیکڑوں فوجیوں کی زندگی بچانے کے لیے ایک ناممکن مشن پر بھیجا جاتا ہے۔ فلم 25 دسمبر کو امریکا اور جنوری 2020 میں دنیا بھر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔