Friday, May 10, 2024

فلسطینیوں کو ان کا حق ملنے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے ، عمران خان

فلسطینیوں کو ان کا حق ملنے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے ، عمران خان
August 19, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  فلسطینیوں کو ان کا حق ملنےتک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔

نجی ٹیوی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  اسرائیل کو تسلیم کرنے سے کشمیر کاز ختم ہوجاتا ہے ،ساری زندگی جدوجہد میں گزری ،اپوزیشن انہیں ہٹانے کے لیے پہلے دن سے شور مچا رہی ہے، سمجھوتہ کرلیتا تو حکومت آسانی سے چلتی رہتی۔

انہوں  نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے دباؤ میں نہیں آؤں گا،، کسی کو این آر او نہیں دوں گا، جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔