Sunday, May 12, 2024

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی انتہا ، شہدا کی مجموعی تعداد 240 ہو گئی

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی انتہا ، شہدا کی مجموعی تعداد 240 ہو گئی
May 19, 2021

غزہ (92 نیوز) اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی رات گئے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 240 ہو گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق صہیونی فورسز نے جنوبی علاقوں پر 60 سے زائد فضائی حملے کئے اور تازہ بمباری میں شدید نقصان پہنچایا۔ بمباری کے نتیجے میں 58 ہزار فلسطینی بے گھر ہو گئے اور 47 ہزار اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکولوں میں پناہ گزین ہیں۔

مزید براں بمباری سے 132 عمارتیں تباہ ہو گئیں اور 316 کو شدید نقصان پہنچا۔ اسرائیل نے 6 اسپتالوں سمیت 15 طبی مراکز کو بھی نشانہ بنایا، سعودی عرب، روس اور یورپی یونین نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا جبکہ ہنگری نے مخالفت کر دی۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 217 ہو گئی، شہدا میں  63 بچے اور 36 خواتین بھی شامل ہیں، بمباری سے 1500 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق صہیونی فوج کی فائرنگ سے اب تک 3 بچوں سمیت 23 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں شہدا کی مجموعی تعداد 240 ہو گئی۔