Wednesday, April 24, 2024

فلسطینی لڑکی نے اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ جڑ دیئے

فلسطینی لڑکی نے  اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ جڑ دیئے
December 20, 2017

غزہ ( 92 نیوز )فلسطین نہتے مظلوموں اور جدید اسلحے سے لیس اسرائیلی فوجیوں کےدرمیان آئے روز میدان جنگ کا منظر پیش کرتا ہے۔ مگر اب فلسطینی اسرائیلی فورسز کے سامنے ڈٹ گئے ۔
ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکی نے صہیونی فوجیوں کے ایک جھرمٹ میں گھس کر دو اہلکاروں کو طمانچہ رسید کرتی ہے۔
عہد تمیمی نے بے مثال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئےصیہونی فوجی کو تھپڑ رسید کیا تو اسے اس وقت گرفتار نہیں کیا گیا مگر کل رات رام اللہ کے نواحی علاقے النبی الصالح میں واقع عہد کے گھر پر چھاپہ مارا اور اُسے گرفتارکرلیا گیا۔
اسرائیلی فوجی پہلے عہد کے گھر میں گھسے پھرجامہ تلاشی لی ۔ گھر کے قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور نقدی وطلائی زیورات بھی لوٹ لئے ۔ گھر میں موجود الیکٹرونکس کا سامنا قبضے میں لے لیا گیا۔
جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے النبی الصالح بستی کا محاصرہ شروع کیا تو عہد تمیمی اور اس کی چند دوسری ساتھی بچیاں صہیونی فوجیوں کے سامنے ڈٹ گئیں ۔عہد تمیمی نے دو اسرائیلی فوجیوں کو طمانچے مارنے کے ساتھ انہیں دھکے دے کر وہاں سے نکالنے کی کوشش بھی کی ۔
بچیوں کی مزاحمت کے بعد اسرائیلی فوجی گھر سے باہر جانے پرمجبور ہوگئے ۔
سوشل میڈیا پر عہد تمیمی کی غیر معمولی حمایت بھی دیکھی گئی ۔ مبصرین نے عہد تمیمی کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کے جبر وتشدد کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔