Thursday, April 25, 2024

فلسطینی ریاست کے قیام پر اسرائیلی وزیراعظم کے بدلتے مؤقف ٹھیک نہیں، فلسطین، اسرائیل مذاکرات شروع ہوتے نظر نہیں آ رہے: باراک اوباما

فلسطینی ریاست کے قیام پر اسرائیلی وزیراعظم کے بدلتے مؤقف ٹھیک نہیں، فلسطین، اسرائیل مذاکرات شروع ہوتے نظر نہیں آ رہے: باراک اوباما
June 3, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے اسرائیلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے فلسطینی ریاست کے قیام پر آئے روز مؤقف بدلنے سے اسرائیل کا اعتبار اٹھ جائیگا۔ کہتے ہیں ایرانی ایٹمی پروگرام پر پالیسی کامیاب رہی ہے۔ اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں اوباما نے کہا اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو فلسطینی ریاست کے قیام پر بار بار مؤقف بدل رہے ہیں۔ الیکشن سے پہلے ان کا مؤقف کچھ اور تھا جبکہ الیکشن جیتنے کے بعد کچھ اور ہے۔ اوباما نے کہا کہ اسرائیلی حکومت اور فلسطینیوں میں بداعتمادی کی وجہ سے امن عمل کی بحالی کے امکانات محدود ہیں جبکہ مذاکرات بھی شروع ہوتے نظر نہیں آ رہے کیونکہ نیتن یاہو مذاکرات کیلئے جو شرائط لگاتے آ رہے ہیں ان کا پورا ہونا قابل عمل نہیں۔ اوباما نے کہا عالمی برادری کو اس بات کا یقین نہیں کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام میں سنجیدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات سے اس کے ایٹمی ہتھیار بنانے کے خطرات کم ہوئے ہیں۔