Tuesday, May 7, 2024

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائیگا، پاکستان کا دو ٹوک پیغام

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائیگا، پاکستان کا دو ٹوک پیغام
December 19, 2020

اسلام آباد (92 نیوز)پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا ، کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائیگا۔

اسرائیلی اور عالمی میڈیا پر پاکستانی مشیر کی دورہ اسرائیل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کسی بھی فرد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا یہ تمام باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں ۔طاہر اشرفی کا دوٹوک الفاظ میں کہنا تھا کہ جب قبلہ اول مسجد اقصی انشااللہ آزاد ہوجائے گا اس وقت اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا سوچیں گے۔
پاک سعودی تعلقات کے سوال کے جواب میں طاہر اشرفی نے کہا سعودی عرب اور پاکستان کا اس حوالے سے موقف ایک ہے،پاکستان ہرگزہرگز اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔
حافظ طاہر اشرافی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے کا مقصد مسلم ممالک میں نفاق ڈالنے کی کوشش ہے۔عمران خان نے کئی بار کہا ہے کہ ہم کیسے اتنے بڑے مجرم اسرائیل کو تسلیم کرسکتے ہیں جس نے فلسطینی عوام کا قتل عام کیا ہے۔
معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ پاکستان اسلامی ممالک میں ایک طاقتور فوج رکھتا ہے اسے اسرائیل کا کوئی خوف نہیں،مسئلہ کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔
طاہر اشرفی نے بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ پر بات کرتے ہوئے کہا ماضی میں بھارت
نے اسرائیل سے مل کرپاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور پاک فوج کے طیاروں نے سازش کو ناکام بناتے ہوئے انہیں شکست سے دوچار کیا۔