Saturday, April 20, 2024

فلسطینی رہنمانےہٹلرکو’’ہولوکاسٹ‘‘کی تجویزدی: نیتن یاہو

  فلسطینی رہنمانےہٹلرکو’’ہولوکاسٹ‘‘کی تجویزدی: نیتن یاہو
October 21, 2015
یروشلم(ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہےایڈولف ہٹلریہودیوں کوصرف یورپ سےبےدخل کرناچاہتاتھا لیکن دوسری جنگِ عظیم کے دوران ایک فلسطینی مذہبی رہنمانےاسے،، ہولوکاسٹ ،،کی تجویزدی تھی۔ تفصیلا ت کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نےیہودی رہنماؤں کےایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایک فلسطینی مفتی امین الحسینی نے ہٹلر کو یہودیوں کو ختم کرنے پر قائل کیا تھا۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہٹلر یہودیوں کو ختم نہیں کرنا چاہتا تھا بلکہ وہ انہیں صرف بے دخل کرنا چاہتا تھا ،دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے اسرائیل اورفلسطین کے مابین حالیہ کشیدگی کے دوران یہ بیان دنیا کو جدید دور کے فلسطینیوں کے خلاف اکسانے کے مترادف ہے۔