Saturday, April 20, 2024

فلسطین کے مسئلے پر ہونیوالے او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر کھانا کھاتے رہے

فلسطین کے مسئلے پر ہونیوالے او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر کھانا کھاتے رہے
May 21, 2018
استنبول(92 نیوز) اسرائیلی بربریت کے خلاف پوری دنیا غم و غصے کی تصویر بنی ہوئی ہے جب کہ اسلامی ممالک کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کی بیسیوں شہادتوں کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے ، اس سلسلے میں اسلامی ممالک کے ہونے والے اہم ترین اجلاس میں بھی پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر کا غیر سنجیدہ رویہ  سوشل میڈیا پر باعث شرم بن گیا۔ او آئی سی اجلاس میں ایرانی صدر  حسن روحانی کی تقریر کے دوران حسن روحانی کے بالکل عقب میں بیٹھے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مشیر بیرسٹر ظفر اللہ نے  یہ بھی خیال نہ کیا کہ تقریر کے دوران دنیا بھر کے کیمرے حسن روحانی پر مرکوز ہیں،موصوف ان کے پیچھے بیٹھے  بوتلیں نوش اور کھانا تناول کرتے رہے ۔ سنجیدہ اور غمگین ترین مسئلے پر بلائے جانے والے اجلاس میں بیرسٹر ظفر اللہ کا غیر سنجیدہ انداز ایرانی عوام کو بالکل نہ بھایا ۔ سفارتی آداب سے ناواقف بیرسٹر ظفر اللہ کو ایرانی میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔