Saturday, May 4, 2024

فلسطین کے صدر محمود عباس نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا

فلسطین کے صدر محمود عباس نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا
December 23, 2018
مشرقی یروشلم (92 نیوز) فلسطین کے صدر محمود عباس نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ۔ صدر نے کہا انہوں نے عدالتی احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔ عدالت نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر کے 6 ماہ میں الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔ محمود عباس کا کہنا تھا کہ عدالت کے احکامات پر عمل کرانا بے حد ضروری ہے۔ فلسطین کی پارلیمنٹ میں محمود عباس کی مخالف حماس کے ارکان کی اکثریت ہے۔ حماس نے دوہزار چھ کے پارلیمانی اتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم فلسطین کی قانونی ساز اسمبلی اس وقت بالکل غیر فعال ہے۔ دو ہزار سات کے بعد سے اسکا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا ۔ حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محمود عباس کے اقدام سے ملک سیاسی افراتفری کی جانب جائے گا۔