Thursday, April 25, 2024

فلسطین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا چوتھا ہنگامی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

فلسطین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا چوتھا ہنگامی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم
May 19, 2021

انقرہ (92 نیوز) فلسطین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا چوتھا ہنگامی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ اجلاس ایک گھنٹے سے بھی کم وقت جاری رہا۔

خبرایجنسی کے مطابق اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری نہ کیا جا سکا۔ فرانس نے مصر اور اردن کے ساتھ مل کر جنگ بندی کی نئی قرارداد سلامتی کونسل میں جمع کرا دی۔ چین نے بھی جنگ بندی کی حمایت کر دی۔ فلسطینی مندوب نے اقوام متحدہ کو غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی اپیل کرنے کا کہہ دیا۔

10 مئی سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 217 فلسطینی شہید اور 1500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔