Thursday, May 9, 2024

فلسطین کی دس سالہ بچی اسرائیلی بربریت کی داستان سناتے پھٹ پڑی

فلسطین کی دس سالہ بچی اسرائیلی بربریت کی داستان سناتے پھٹ پڑی
May 16, 2021

غزہ (92 نیوز) فلسطین کی دس سالہ بچی اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری کی داستان سناتے پھٹ پڑی۔

اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری نے فلسطینیوں کے آشیانوں کو تباہ کر دیا۔ بارود کی برسات میں زندہ بچ جانے والے ’بچے‘ شدید ذہنی اذیت سے دو چار ہیں۔

ایسی ہی ایک دس سالہ بچی اسرائیلی بربریت کی داستان سناتے ہوئے پھٹ پڑی۔ کہنے لگی اسرائیلی طیارے نہتے شہریوں اور بچوں پر بم برسا رہے ہیں لیکن اس صورتحال میں اسے سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیا کرے۔

 بچی نے کہا ڈاکٹر بن کر اپنے لوگوں کی مدد کرنا چاہتی ہوں۔ اس صورتحال میں سمجھ نہیں آرہا کیا کروں۔ ابھی صرف دس سال کی تو ہوں۔